وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان، بجلی کے پچھلے بلوں میں بھی 2 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کی ہدایت

ہفتہ 12 ستمبر 2015 09:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا۔ بجلی کے پچھلے بلوں میں بھی 2 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت ایوان صنعت و تجارت کے سربراہوں کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے نیپرا کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 19 پیسے کمی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

اس حوالے سے نیپرا کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کا امکان ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں گھریلو صارفین سمیت صنعتکاروں اور فیکٹریوں کو بھی ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بجلی کے پچھلے بلوں میں بھی عوام کو ریلیف دیا جائے گا جبکہ پچھلے بلوں میں بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 14 پیسے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی جائے گی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور کراچی کے صارفین پر نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :