شیخ رشید پر شجاع خانزادہ طرز کے حملے کا خطرہ ہے، سپیشل برانچ پنجاب کا خط،غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،عوامی مقامات پر جانے سے قبل انتظامیہ کو آگاہ کریں،لاحق خطرات کے پیش نظر لال حویلی کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 09:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر خود کش حملے کے خطرے کے پیش نظر لال حویلی کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ،رکن قومی اسمبلی کو غیر ضروری سفر کرنے بھی منع کر دیا گیا ،جمعہ کے روز سکیورٹی ایجنسی پنجاب کی سپیشل برانچ نے رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کو خط لکھا ہے جس میں ان کی جان کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے ،خط میں لکھا گیا ہے کہ دہشت گرد رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کو خود کش حملے کا نشانہ بنا سکتے ہیں اور یہ حملہ سابق صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی طرز جیسا ہو سکتا ہے ،سپیشل برانچ نے مزید کہا کہ شیخ رشید غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں اور مقامی مقامات پر جانے سے انتظامیہ کو آگاہ کریں تا کہ ان کی سکیورٹی کیلئے مزید بڑھائی جا سکے ،سکیورٹی اداروں کی جانب سے شیخ رشید کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر لال حویلی کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی جبکہ ان کے ساتھ معمور سکیورٹی اہلکاروں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :