لاہور، راولپنڈی ،ساہیوال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان،طالبات بازی لے گئیں

ہفتہ 12 ستمبر 2015 08:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء) لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے سالانہ امتحان 2015ء میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ چئیر مین لاہور بور ڈ (ڈاکٹر محمد نصراللہ ورک ) نے ایک پریس کانفرنس میں ان ناموں کا اعلان کیا ہے۔مجموعی طور پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں پہلی پوزیشن محمد عمر اورسید شایان زاھدنے 1044نمبر لیکر حاسل کی ۔

دوسری پوزیشن ابیاز عصمرنے 1043نمبر لیے جبکہ ماہ نور وزیر اور رمشہ ضیاء نے 1042نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پری میڈیکل گروپ (بوائز) میں فیصل مقصود گورنمنٹ کالج یوینورسٹی ، لاہور نے 1041نمبر لیکر پہلی پوزیشن ، محمد اویس گورنمنٹ کالج یوینورسٹی ، لاہوراورمحمد ذوار احمد آصف 1037نمبر لیکردوسری پوزیشن جبکہ محمد افراز نعیم اورزرغام عباس سیدگورنمنٹ کالج یوینورسٹی ، لاہور نے 1063نمبر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

پری میڈیکل گروپ (گرلز)میں گورنمنٹ کنیرڈ کالج فار گرلز ، لاہورکی اابیاز عصمرنے 1043نمبروں سے پہلی اور اسی کالج کی ماہ نور وزیرنے1042نمبروں سے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اس گروپ میں نمل ناصر نے 1038نمبروں سے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔محمد عمر سید شاپری انجینئرنگ گروپ (بوائز)میں محمد عمر اور سید شا یان زاھدنے 1044نمبروں سے پہلی پوزیشن، محمد طاہر الحق نے1036نمبر لیکر دوسری پوزیشن اورمحمد ناسک طاہرنے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

پری انجینئر نگ گروپ (گرلز) میں رمشہ ضیاء نے 1042نمبروں سے پہلی پوزیشن،جویریہ رضوان نے 1030نمبروں سے دوسری پوزیشن اور عائشہ خرم نے 1024نمبروں سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جنرل سائنس گروپ (بوائز) میں محمد عابد نے 1007نمبروں سے پہلی پوزیشن،محمد شہر یار نے 984نمبروں سے دوسری پوزیشن اورمیر احمد جلال نے 980نمبروں سے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جنرل سائنس گروپ (گرلز)میں سے رابعہ نور نے 1032نمبروں سے پہلی پوزیشن،سکینہ نے 1026نمبروں سے دوسری اور اانیقہ امتیاز اورشمائلہ خان نے 1015نمبروں سے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

کامرس گروپ (بوائز)میں سیمحمد حسنین نے 1023نمبروں سے پہلی پوزیشن،حمزہ شہباز نے 997نمبروں سے دوسری پوزیشن اور جواد احمد بٹ نے 979نمبروں سے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔کامرس گروپ (گرلز) میں سے ملائکہ رشیدنے 996نمبروں سے پہلی پوزیشن ،حرا سلاح الدین نے 992نمبروں سے دوسری پوزیشن رابعہ حیدر اورماہ رخ گل نے مشترکہ طور پر 988نمبروں سے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

آرٹس گروپ (بوائز)میں سے محران اکبر نے966نمبروں سے پہلی پوزیشن،سجاد اصغر نے 925نمبروں سے دوسری پوزیشن اورغلام قاسم امیر نے 920نمبروں سے تیسری پوزیشن# حاسل کی اسی طرح آرٹس گروپ (گرلز)میں سے نگینہ فاطمہ نے 984نمبروں سے پہلی پوزیشن، حیبہ ارشد نے 973نمبروں سے دوسری پوزیشن اور دعا حمید نے 967نمبروں سے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ادھرساہیوال بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹر میڈیٹ کا سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا جس میں امتحان میں حصہ لینے والے امیدواران کی کل تعداد 35859ہے جس میں سے 34933امیدواران نے امتحان میں حصہ لیا 20340امیدواران پاس ہوئے اس طرح رزلٹ کا تناسب 58.23فصد رہا یہ بات چئیر مین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکندری ایجوکیشن ساہیوال اور کنٹرولر امتحانات طاہر حسین جعفری نے بتائی ۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسٹر کٹ پبلک ہائر سیکنڈری سکول گرلز ڈسٹر کٹ کمپلیکس اوکاڑہ کی طالبہ اوور آل ہائیسٹ فسٹ پوزیشن فروا اشفاق نے 1033 حاصل کی اوور آل فسٹ پوزیشن ڈسٹر کٹ پبلک سکول اینڈ کالج دیپالپور کی طالبہ جویریہ قاسم نے بھی 1033نمبر لے کر حاصل کی۔اوور آل ہائیسٹ سیکنڈ پوزیشن ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال کے طالب علم محمد اظہر نے 1031نمبر لے کر حاصل کی اور اوور آل تھرڈ پوزیشن بھی ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج ساہیوال کی طالبہ فاطمہ سخاوت نے 1028نمبر لے کر حاصل کی۔

۔اسی طرح پری میڈیکل گروپ امنگ بوائز میں فسٹ پوزیشن ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج ساہیوال کے طالب علم محمد اظہر نے 1031نمبر لے کر حاصل کی ،سیکنڈ پوزیشن سلمان اظفر ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج ساہیوال کے طالب علم نے 1027نمبر لے کر حاصل کی اور تھرڈ پو زیشن بھی ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج ساہیوال کے طالب علم محمد علی نے 1026نمبر لے کر حاصل کی۔میڈیکل گروپ میں لڑ کیوں میں فسٹ پوزیشن ڈسٹر کٹ پبلک سکول فار گرلز ڈسٹر کٹ کمپلیکس اوکاڑہ کی طالبہ فروا اشفاق نے 1033نمبر لے کر حاصل کی ،فسٹ پوزیشن ڈسٹر کٹ پبلک سکول اینڈ کالج فار گر لز دیپالپور کی طالبہ جویریہ قاسم نے 1033نمبر لے کر حاصل کی ۔

سیکنڈ پوزیشن فاطمہ سخاوت ڈی ایس سکول اینڈ کالج ساہیوال کی طالبہ نے 1028نمبر لے کر حاصل کی ور تھرڈ پو زیشن ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج دیپالپور کی طالبہ ایمن ارشاد نے 1025نمبر لے کر حاصل کی۔ جبکہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری سکول راولپنڈی نے انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔پہلی تین پوزیشنوں پر لڑکیاں غالب رہی۔جنہوں نے راولپنڈی کے کالج سے تعلیم حاصل کی۔

پنجاب کالج فار ویمن کی طالبہ شاہین سلیمان رولنمبر 719164نے 1025 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، آکسفورڈپبلک بوائز ہائر سیکنڈری سکول کے طالب علم شاہد ندیم رولنمبر704664 نے 1014 نمبر لیکر دوسری، جبکہ پنجاب کالج فار ویمن کی دو طالبات اقصی ملک رولنمبر 719741 اور ثنا اختر رولنمبر 719188 نے یکساں1012 نمبر لیکر پنڈی بورڈمیں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

پنڈی بورڈ کی جانب سے نتائج کے مطابق پری انجئیرنگ گروپ فار گرلز میں پنجاب کالج فار ویمن نے طالبات اقصہ ملک رولنمبر 719741 نے 1012 نمبر لیکر پہلی، عمارہ وحید رولنمبر719738 نے 1010نمبرلیکر دوسری ،خدیجہ محبوب رولنمبر 719783 نے 1003نمبر لیکر تیسری پوزیشن ، پری انجئرنگ گروپ فار بوائز میں آکسفورڈ پبلک ہائیر سیکنڈری سکول کے شاہد ندیم رولنمبر 704664 نے1014 نمبر لیکر پہلی، کلر کہار سائینس کالج کے باسط علی نیرولنمبر711517 نے 998نمبر لیکر دوسری جبکہ اسی کالج کے محمد یسال رولنمبر 711585 نے 995 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری میڈیکل گروپ فار ویمن میں پنجاب کالج فار ویمن کی شاہین سلیمان رولنمبر 719164نے 1025 نمبر لیکر پہلی، ثنا اختر رولنمبر 719188نے 1012 نمبر لیکر دوسری جبکہ تابینہ احمد رولنمبر719162نے1008لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔پر میڈیکل گروپ فار بوائز میں پنجاب کالج فار بوائز کے عمر ارشادرولنمبر729639 اورکلر کہار کالج کے توصیف علی رولنمبر711443 نے 1010 نمبر لیکر پہلی، مطیع اللہ رولنمبر711447 نے 999نمبر لیکر دوسری، جبکہ سٹپس کالج کے عبدالاعظم رولنمبر 728848 نے 999 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی،جنرل سائینس فار گرلز میں نتاشہ جاویدرولنمبر 720007 نے 994نمبر لیکر پہلی،عرشیہ اعجا ز رولنمبر720011 نے 990 نمبر لیکر دوسری جبکہ لائبہ اعجازرولنمبر720009 نے975 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جنرل سائنس فار بوائز میں اسامہ ریحان نے 948 نمبر لیکر پہلی، محمد مدثر 923نمبر لیکر دوسری، جبکہ زوہیب یوسف نے922 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، کامرس گروپ فار گرلز میں سیدہ عروسہ زیدی نے 976 نمبر لیکر پہلی،عروہ عمران نے971 نمبر لیکر دوسری جبکہ کائنات گل نے 959 نمبر لیکر تیسری پوزیشن،کامرس گروپ فار بوائز میں فرخ حسین نے 947 نمبر لیکر پہلی، حبیب احمد نے 926 نمبر لیکر دوسری، جبکہ محمد شہباز نے 921 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ہیومنٹیز گروپ فار گرلز ثنا گل ، طلعت فاطمہ، عمارہ سلیم نے بالترتیب962 ، 944 ،اور910 نمبر لیکر پہلی، دوسری اور تیسری، جبکہ بوائز میں حبیب اللہ، آفتاب احمد، علی رضا نے بالترتیب 874 ،857 ، 847 نمبر لیکر بالترتیب پہلی داسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔دیگر کامیاب اور ناکام ہونے والے امیدوروں کا اعلان آج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :