ممبئی ٹرین حملے کے ملزمان نو سال بعد مجرم قرار

ہفتہ 12 ستمبر 2015 09:07

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء)ایک بھارتی عدالت نے نو برس قبل ممبئی کی لوکل ریل گاڑیوں پر کیے گئے حملوں کے مقدمے میں ملوث بارہ اسلام پسند جنگجووٴں کو قصور وار قرار دے دیا ہے۔ سن 2006 کے حملوں میں 188 افراد ہلاک جبکہ 800 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اِن حملوں کی عدالتی کارروائی گزشتہ برس اگست میں مکمل ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

عدالتی جج یاتن ڈی شِنڈے نے فیصلہ مکمل کرنے میں ایک برس کا وقت لیا۔

جج نے گرفتار ملزمان میں سے بارہ کو قتل اور مجرمانہ سازش کا قصور وار ٹھہرایا۔ ایک مشتبہ ملزم کو جج نے عدم شہادتوں کی بنیاد پر رہا کر دیا۔ جج شنڈے نے اپنے ابتدائی فیصلے میں اعلان کیا کہ وہ مجرمان کے لیے سزاوٴں کا اعلان پیر تیرہ ستمبر کو وکلائے دفاع اور استغاثہ کے اختتامی دلائل سننے کے بعد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :