پاکپتن ،بیٹے نے ماں سے تلخ کلامی کے بعد خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ، ماں بیٹی کو شادی کے بعد کی پہلی عید اپنے ساتھ کرانے لائی تو افتخار نے اعتراض کیا اخراجات برداشت نہیں کر سکتا، تلخ کلامی کے بعد تیس سالہ افتخار نے خود پرپٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 09:02

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء)حقیقی ہمشیرہ کو عید کرانے گھر کیوں لائی میں اخراجات برداشت نہیں کرسکتا،بیٹے نے ماں سے تلخ کلامی کے بعد خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگ شاہ کے علاقہ،نواحی گاؤں 18ڈانگراں والی کمیر روڈ کے رہائشی 30سالہ محنت کش افتخار شیخ کی والدہ اپنی شادی شدہ بیٹی رخسانہ بی بی زوجہ طارق کو گھر لے آئی جس کی حال ہی شادی ہوئی تھی تا کہ وہ شادی کے بعد کی اپنی پہلی بڑی عید اپنے میکے میں کرے مگر افتخار شیخ نے اس بات پر شدید اعتراض کیا کہ وہ غریب آدمی ہے ہمشیرہ کے آنے پر اخراجات بڑھ جاتے ہیں اور وہ اخراجات برداشت نہیں کر سکتا اس بات پر ماں بیٹے میں تلخ کلامی ہو گئی اور30سالہ محنت کش افتخار شیخ نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا دی جسے تشویش ناک حالت میں ڈسڑکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :