پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ کو کرکٹ اور انٹرٹینمنٹ بنانے کا فیصلہ، عائمہ ملک، ماہ نور بلوچ ہمایوں سعید، شان اور عاطف اسلم پرفارم کریں گے،ہر فرنچائز کے لیے دو شوبز اسٹار نمائندے ہوں گے

ہفتہ 12 ستمبر 2015 08:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرنے کا پروگرام تشکیل دے دیا۔ اولین سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے تو کرکٹ دیوانوں کا لہو گرمائیں گے اس کے ساتھ ساتھ شوبز کی شخصیات بھی سپر لیگ میں جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل لوگو کی تقریب میں گلوکار علی ظفر پرفارم کریں گے جبکہ میچز کے دوران عائمہ ملک، ماہ نور بلوچ ہمایوں سعید، شان اور عاطف اسلم بھی پرفارم کریں گے۔ ہر فرنچائز کے لیے دو شوبز اسٹار نمائندے ہوں گے۔