آئیوری کوسٹ بس حادثہ، کم از کم انیس ہلاک

ہفتہ 12 ستمبر 2015 09:07

یامو سو کرو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء)مغربی افریقی ملک آئیوری کوسٹ میں دو مسافر بردار گاڑیوں کے حادثے میں انیس افراد ہلاک اور اڑتیس زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بندرگاہی شہرسان پیڈرو میں مسافروں سے بھری ایک منی بس سامنے سے آنے والی ایک اور مسافر بردار بس سے ٹکرا گئی۔ سان پیڈرو کی پولیس کے سربراہ سیدو وَتارا کے مطابق حادثہ ایک بس میں ٹیکنیکل خرابی پیدا ہونے کے باعث ہوا۔ یہ امر اہم ہے کہ مغربی افریقی ملکوں میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں اور اِس کی بنیادی وجہ سڑکوں کی مرمت باقاعدگی سے نہ کرنا خیال کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :