وینزویلا،مقید اپوزیشن لیڈر کو تقریباً چودہ برس قید کی سزا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 09:07

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء)جنوبی امریکی ملک وینزویلا کی ایک عدالت نے پہلے سے گرفتار اپوزیشن لیڈر لیوپولڈو لوپیز کو تقریباً چودہ سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ استغاثہ نے اپوزیشن لیڈر پر الزام ثابت کیا کہ وہ صدر نکولاس مادْورو کے خلاف عوام کو مشتعل کرنے کے علاوہ پرتشدد مظاہروں کے مرتکب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے اپوزیشن لیڈر کو تیرہ سال نو مہینے اور سات دن کی سزائے قید سنائی ہے۔

ایک حکومتی وزیر اریس ویریلا نے اِس سزا کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں ایک مونسٹر قرار دیا اور مظاہروں میں ہونے والی تینتالیس ہلاکتوں کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔ سن 2014 میں ہونے والے مظاہروں کے دوران لوپیز ایک مقبول لیڈر کے طور پر ابھرے تھے۔ اپوزیشن نے اِس سزا کے خلاف پرامن مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :