والدین اپنے بچوں کو ٹارگٹ کلرز بننے سے بچائیں،ڈی جی رینجرز سند ھ کا شہریوں کو پیغام ،کسی نے شہر کراچی میں زبردستی کاروبار بندکرانے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائیگا، ترجمان رینجرز

ہفتہ 12 ستمبر 2015 08:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء)ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر نے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ٹارگٹ کلرز بننے سے بچائیں جبکہ رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی نے شہر کراچی میں زبردستی کاروبار بندکرانے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائیگا، ترجمان نے کہا کہ خوف پھیلاکر کاروبار بندکرایا گیا تو آئینی ہاتھوں سے نمٹیں گے، واضح رہے کہ کارکنوں کی ہلاکت پر ایم کیو ایم نے ہفتے کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے ، ٹرانسپورٹ اور کاروبار بندکرنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر نے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ٹارگٹ کلرز بننے سے بچائیں ، ڈی جی رینجرز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد رہنماوٴں کا کوئی بچہ ٹارگٹ کلرز نہیں یہ لوگ بچوں کو ایسے ٹارگٹ کلرز بنارہے ہیں جیسے خودکش بمبار، ڈی جی رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ کسی دہشتگرد کا بچہ خود کش بمبار نہیں بنا، ٹارگٹ کلنگ میں بھی یہی ہورہا ہے ان کے بچے کاروبار کررہے ہیں یا بیرون ملک پڑھ رہے ہیں بچوں کو خودکش بمبار کی طرح ٹارگٹ کلرز بنارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :