صہیونی جعل سازی کا نیا حربہ بے نقاب،یورپ میں سعودی کھجوریں اسرائیلی برانڈ کے تحت فروخت کر نے کا انکشا ف

ہفتہ 12 ستمبر 2015 09:10

القصیم( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء )یورپی منڈیوں میں جہاں ایک طرف اسرائیل کو متنازع فلسطینی علاقوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کا سامنا ہے وہیں صہیونی لابی نے جعلی ہتھکنڈے اپناتے ہوئے سعودی شہر القصیم کی مشہور کھجوروں کو اسرائیلی قرار دے کر انہیں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس سے قبل اسرائیل یورپی منڈیوں میں سعودی عرب کے ہاں تیار ہونے والی مرچوں اور دال چنا کو بھی صہیونی ریاست کی جانب سے بھیجی گئی اشیاء قرار دے کر انہیں فروخت کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یورپی منڈیوں میں اس وقت اعلیٰ معیار کی القصیم کی کھجور موجود ہے مگراس کے پیکٹوں پر "اسرائیل" کی مہر لگی ہوئی ہے۔ اسرائیل نے اس کھجور پر کیسے قبضہ کیا اور اسے اسرائیلی قرار دے کر کیوں فروخت کیا جا رہا ہے، اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ایک تازہ ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے سعودی شہر القصیم کی کھجوروں پر اسرائیلی برانڈ کے طور پر فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے۔

اس خبر کے منظرعام پر آنے کے بعد اہل قصیم اس حوالے سے مزید چھان بین بھی کررہے ہیں کہ آیا ان کی کھجوریں اسرائیل تک کیسے پہنچی ہیں۔غالب امکان ہے کہ القصیم کی کھجوریں عرب تاجروں کے ذریعے اسرائیل کے ہاتھ لگی ہیں۔ اسرائیلی تاجروں کے ہاتھ لگنے کے بعد ان کے پیکٹوں کو تبدیل کیا جاتا ہیاورانہیں عبرانی زبان میں تیار کردہ پیکٹوں میں ڈال کر اسرائیلی برانڈ کے طورپر امریکا اور یورپ میں فروخت کیا جاتا ہے۔

سعودی عرب کے القصیم شہر کی کھجور معیار اور مقدار دونوں کے اعتبار سے دنیا کی کسی بھی کھجور سے زیادہ ہے۔ القصیم میں بھی کھجور کی مارکیٹیں دنیا کے بڑے بازاروں میں شمار ہوتی ہیں، تاہم کھجوریں درآمد اور برآمد کرنے والی بڑی عالمی فرمیں اسے یورپی معیار پر لانے کے لیے اپنے طورپر کھجور کی پیکنگ کرتی ہیں۔ اس دوران پیکنگ پر القصیم کے بجائے کسی دوسرے علاقے کا نام لکھنا زیادہ مشکل نہیں ہوتا ہے۔

ایک مقامی کھجور کے تاجر بندر سعد کا کہنا ہے کہ میں عرصہ دراز سے القصیم کی کھجوروں کا سوداگر ہوں۔ ہم انٹرنیٹ پر سعودی عرب کی کھجوریں فروخت کرتے ہیں، لیکن ہم اس چیز کی گارنٹی نہیں دے سکتے کہ اس کی پیکنگ تبدیل نہیں ہوگی کیونکہ یورپی ملکوں تک لے جانے والے لوگ سعودی عرب کے علاوہ دوسرے ملکوں سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :