حوثی باغیوں کے خلاف پیشقدمی جاری ہے: سعودی اتحاد کا دعویٰ

بدھ 16 ستمبر 2015 09:04

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2015ء)خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں سعودی اتحاد کی حامی فوج نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کیخلاف مارب صوبے میں کامیاب پیش قدمی جاری ہے۔ مارب یمنی دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اتحاد کی زمینی فوج نے یمنی دارالحکومت پر قبضے کی پہلی کوشش مارب میں تین روز قبل سے شروع کی تھی۔ جلا وطن یمنی صدر منصور ہادی کی حامی فوج کو سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں، اپاچی ہیلی کاپٹروں اور پیدل دستوں کا عملی تعاون حاصل ہے۔ یہ پیدل دستے مارب کے علاقے سے حوثی باغی ملیشیا اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی حامی فوجیوں کو پسپا کرنے کی کوشش میں ہے۔ مارب پر غلبے کو صنعاء پر مکمل قبضے کا پہلا قدم قرار دیا گیا ہے۔