اپردیر،پی کے93 اپر دیر میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا، صاحبزادہ ثناء اللہ21788ووٹ لے کر کامیاب

بدھ 16 ستمبر 2015 08:57

اپردیر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2015ء)پی کے93 اپر دیر میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا،پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ ثناء اللہ21788ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے،جماعت اسلامی کے ملک اعظم15045ووٹ حاصل کر سکے،پی کے93 اپردیر واڑی میں منگل کے روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ صبح8بجے سے شام5بجے تک جاری رہی اور حلقے کی خواتین ووٹرز نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،حلقے کے ایک لاکھ48ہزار 76ووٹروں کیلئے120 پولنگ اسٹیشنز اور308پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے،غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار صاحبزادہ ثناء اللہ نے21788ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی،ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کے امیدوار ملک اعظم15045 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار ملک جمشید تیسرے نمبر پر رہے