کراچی، ٹریفک پولیس کی حفاظت کے لیے اہلکاروں کے ساتھ رینجرز تعینات ، ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر رینجرز کے اہلکاروں کو ان کی سیکیورٹی پر مامور کرنے کا فیصلہ کیا گیا

بدھ 16 ستمبر 2015 08:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2015ء) کراچی میں ٹریفک پولیس کی حفاظت کے لیے اہلکاروں کے ساتھ رینجرز کے دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف علاقوں میں اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر رینجرز کے اہلکاروں کو ان کی سیکیورٹی پر مامور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رینجرز حکام نے ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی جس میں فیصلہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ رینجرز کے دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ یہ دستے شہر کے تمام مقامات پر اہلکاروں کی حفاظت کے لیے مامور ہوں گے۔ٹریفک پولیس اور رینجرز حکام کے درمیان فیصلے کے بعد ابتدائی طور پر ضلع ساوٴتھ کے مختلف مقامات پر ٹریفک پولیس کے ساتھ رینجرز کے اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں جن میں پی آئی ڈی سی سمیت دیگر مقامات پر اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی رینجرز کے سیکیورٹی دستوں کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ماہ سے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ اہلکاروں کو اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ چلانے کی خصوصی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے