جاپان اور ویتنام کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

بدھ 16 ستمبر 2015 09:06

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2015ء)ویتنام نے جاپان کے ساتھ چینی عسکری سرگرمیوں کے تناظر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اِس مناسبت سے ایک ڈیل جاپانی وزیراعظم شینزو آبے اور اْن کے ویتنامی ہم منصب نگْویَن پھْو ٹرونگ کے درمیان ٹوکیو میں طے پائی ہے۔

(جاری ہے)

ویتنامی وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شینزو آبے نے چین کی سمندری سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اِن سے خطے کا اسٹیٹس کو تبدیل ہو سکتا ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ رواں برس جاپان نے ملائیشیا کے ساتھ بھی سکیورٹی تعاون میں اضافے کی ایسی ہی ڈیل کو حتمی شکل دی تھی۔ اْدھر امریکی سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ بیجنگ حکومت بحیرہ جنوبی چین میں ایک تیسری ہوائی پٹی تعمیر کر رہا ہے۔