گیس تنازعے پر روس کے ساتھ ڈیل اگلے ہفتے میں ممکن ہے: یوکرائنی وزیر

بدھ 16 ستمبر 2015 09:06

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2015ء)شورش زدہ یورپی ملک یوکرائن کے وزیرِ توانائی وولدیمر ڈیمشیشن نے اِس امید کا اظہار کیا ہے کہ گیس مسئلے پر روس کے ساتھ ایک نئی ڈیل اگلے ہفتے کے دوران طے پا جائے گی۔

(جاری ہے)

اْن کے مطابق موسمِ سرما کی آمد سے قبل یقینی طور پر کییف حکومت اِس ڈیل کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔ ڈیمشیشن نے توقع کا اظہار کیا کہ رواں ہفتے کے دوران کسی فیصلے پر فریقین پہنچ جائیں گے اور ڈیل کی دستاویز پر اگلے ہفتے کے دوران دستخط کر دیے جائیں گے۔ روس اور یوکرائن کے درمیان گیس تنازعے کی بڑی وجہ ماسکو حکومت کا قدرتی گیس کی خوردہ قیمت میں غیر معمولی اضافہ خیال کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :