ٹیکنالوجی بچوں کو ’ذہین‘ نہیں بناتی، رپورٹ

بدھ 16 ستمبر 2015 09:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2015ء)محقیقن نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ کمپیوٹرز بچوں کی ذہنی صحت یا علمی قابلیت میں اضافے کا باعث نہیں بنتے بلکہ یہ بچوں کی کارکردگی کو متاثر کرتے ہیں۔ منگل کے روز OECD کی اس تازہ رپورٹ میں دنیا بھر کے کلاس رومز میں نئی ٹیکنالوجی کے اثرات کا مطالعہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی نظام میں ٹیکنالوجی پر بہت زیادہ انحصار کرنے والے اسکولوں میں بچوں کی کارکردگی میں بہتری کا کوئی خاص اشارہ دکھائی نہیں دیا ہے۔

اس تنظیم نے دنیا بھر کے اسکولوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اساتذہ کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی کا زیادہ موثر استعمال کریں اور ایسے بہتر سافٹ ویئر تخلیق کیے جائے، جو بچوں میں تجرباتی رجحانات کے ساتھ ساتھ سیکھنے کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنیں۔

متعلقہ عنوان :