کویت‘ شیعہ مسجد پر بم دھماکے میں ملوث سات افراد کو سزائے موت

بدھ 16 ستمبر 2015 09:10

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2015ء) کویت میں عدالت نے شیعہ مسجد میں بمد ھماکے میں ملوث ہونے کے جرم میں سات افراد کو سزائے موت سنا دی۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی عدالت نے گزشتہ روز آٹھویں سیشنز کے دوران 29 افراد کو جون میں ایک مسجد میں بم حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں سزائیں سنائی ہیں۔ ان میں سے سات افراد کو سزائے موت‘ آٹھ کو دو سے پندرہ سال کے درمیان سزائے قید اورچودہ کو بردی کردیا گیا۔