دہشت گردانہ پراپیگنڈا :ترکی کا بڑا میڈیا گروپ زیر تفتیش

بدھ 16 ستمبر 2015 09:06

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2015ء)ترکی کے محکمہ استغاثہ نے ملک کے ایک اہم اور بڑے میڈیا گروپ کے خلاف دہشت گردانہ مواد نشر کرنے کے تناظر میں فوجداری تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ تفتیش دوآن میڈیا گروپ کے خلاف کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ گروپ حریت اخبار اور سی این این ترکی ٹیلی وڑن چینل کے علاوہ کئی اور میڈیا سے منسلک کمپنیوں کا مالک ہے۔ نیوز ایجنسی اناطولیا کے مطابق تفتیش کی وجہ ہلاک ہونے ترک پولیس اہلکاروں کے مقابلے میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے عسکریت پسندوں کی تصاویر بہتر انداز میں پیش کرنا بنی ہے۔ حکومت کے حامی اخبار انس نے لکھا ہے کہ دوآن میڈیا گروپ کھل کر دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے۔