داعش نے داڑھی منڈوانے یا چھوٹا کرنے پر کوڑوں کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کردیا ، لوگ داڑھی کے معاملے میں “داعش” کے باریش جنگجووٴں کی پیروی کریں، خلاف ورزی پر استرے سے ذبح کردیا جائے گا ، داعش کا اعلان

بدھ 16 ستمبر 2015 09:10

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2015ء) داعش نے عراق میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں داڑھی منڈوانے یا اسے چھوٹا کرنے پر کوڑوں کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق عراق میں داعش کی جانب سے شہریوں میں تقسیم کے گئے پمفلٹس میں کہا گیا ہے کہ کوئی شخص داڑھی نہیں منڈوا سکتا اور نہ ہی کسی کو داڑھی کو چھوٹی کرنے کی اجازت ہے۔

لوگ داڑھی کے معاملے میں “داعش” کے باریش جنگجووٴں کی پیروی کریں۔ جس طرح ان کی داڑھیاں سینے تک پہنچ رہی ہیں۔ ہر شہری کی داڑھی بھی اسی طرح لمبی ہونی لازمی ہے۔ ایسا نہ کرنے والے شخص کو “استرے” سے ذبح کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ داعش نے موصل میں داڑھی منڈوانے یا اسے چھوٹا کرنے پر کوڑے مارنے کی سزا مقرر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :