یورپی یونین سمٹ بلائی جائے: جرمن چانسلر

بدھ 16 ستمبر 2015 09:04

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2015ء)جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رکن ملکوں کے لیڈروں کا سربراہ اجلاس اگلے ہفتے کے دوران طلب کرے۔ میرکل نے واضح کیا کہ اِس سمٹ میں مہاجرین کی آمد سے پیدا ہونے والے بحران کا ایک مشترکہ حل تلاش کیا جائے۔

(جاری ہے)

میرکل نے یورپی یونین کی سمٹ کا مطالبہ برلن میں اپنے آسٹرین ہم منصب ویرنر فے مان سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

میرکل کے مطابق اِس وقت ایک انتہائی مشکل صورت حال اور بڑے چیلنج کا سامنا ہے اور مشترکہ کوششیں وقت کی ضرورت ہیں۔جرمن چانسلر کے مطابق یورپی یونین کے صدر کو ٹیلی فون پر سمٹ بلانے کے مطالبے بارے آگاہ کیا گیا۔ اِس سربراہ اجلاس کے مطالبے میں سلوواکیہ بھی شامل ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :