جنوب مشرقی ایشیا شدید دھند کی لپیٹ میں آ گیا

بدھ 16 ستمبر 2015 09:07

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2015ء)جنوب مشرقی ایشیائی ممالک بالخصوص انڈونیشیا، سنگاپور اور ملائشیا کے بعض حصے، شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث ہوائی سفر میں تعطل اور اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دھند کی ایک وجہ جنگلات کی صفائی کے لیے آگ لگانے کا عمل بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انڈونیشیا نے ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو یہ کام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس برس آگ کی شدت میں ’ایل نینو ایفیکٹ‘ کا بھی دخل ہے۔ یہ ایفیکٹ، یا اثر، خشک موسم کی طوالت کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جو کہ سطح پر موجود نمی کو ختم کر دیتا ہے۔ اس اثر سے آگ بھڑکنے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ انڈونیشا کے صدر جوکو ویڈوڈو، نے پیر کے روز ملکی حکام کو آگ بجھانے اور ان کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے جو جنگلات صاف کر کے زمین حاصل کرنے کے لیے آتش زدگی کے عمل میں ملوث ہیں۔