بھارتی مسلمانوں کیلئے خوشخبری، ممبئی ہائیکورٹ نے گوشت بیچنے کی اجازت دیدی،ہم سب گوشت کھاتے ہیں۔ گوشت کی خرید وفروخت ممنوع نہیں ہے۔ گوشت خریدنا یا نہ خریدنا کسی بھی شہری کی اپنی پسند پر منحصر ہے، ہائی کورٹ

بدھ 16 ستمبر 2015 09:07

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2015ء)ممبئی ہائیکورٹ نے گوشت بیچنے پر پابندی کے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے گوشت بیچنے کا حکم جاری کر دیا۔ جمعرات کو گوشت مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ہم سب گوشت کھاتے ہیں۔ گوشت کی خرید وفروخت ممنوع نہیں ہے۔ گوشت خریدنا یا نہ خریدنا کسی بھی شہری کی اپنی پسند پر منحصر ہے۔

اس پر پابندی کا جواز نہیں بنتا۔

(جاری ہے)

ممبئی ہائیکورٹ کے ججز نے گوشت کی خریدوفروخت پر عائد حکومتی پابندی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس پابندی لگانے کے لئے اور بہت ساری چیزیں ہیں۔ اگر پابندی عائد کرنا ہے تو ان چیزوں پر عائد کی جائے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں بی جے پی نے حکومت بنانے کے بعد سب سے پہلے گائے کے گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی۔ عدالت نے گوشت پر پابندی کے حوالے سے حکومتی فیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ ہفتے میں ایک بار گوشت مارکیٹوں میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :