دفاتر، سکولز،بیوٹی پارلرز،سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو بلاتفریق کارروائی کا حکم دیدیا ،سی ڈی اے قواعد وضوابط سے ہٹ کر کوئی اقدام کرنے کی اجازت نہیں دینگے، نتائج کی پرواہ کئے بغیر قانون پر عملدرآمد کروائینگے، جسٹس امیر ہانی،رپورٹ قواعد و ضوابط کے خلاف ہے، کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی، رپورٹ میں لوگوں کو 2 سے 3 سال تک کا وقت دیدیا،جسٹس دوست محمد،بلاتفریق کارروائی کرکے پیشرفت رپورٹ تین ماہ میں پیش کی جائے، عدالت عظمیٰ کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو تمام مقدمات جلد نمٹا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
بدھ 16 ستمبر 2015 08:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2015ء)سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے شہری علاقوں میں، دفاتر ، نجی سکولز ،بیوٹی پارلر سمیت1200سے زائد تجاوزات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف سی ڈی اے کو بلاتفریق کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ سی ڈی اے کی آشیرباد سے غیر قانونی طو ر قائم برج فیکٹر کے معاملات ختم کرنے کیلئے دو سال کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ سی ڈی اے قواعد وضوابط سے ہٹ کر کوئی اقدام کرنے کی اجازت نہیں دینگے سی ڈی اے نے اگر آپ کو غیر قانونی طریقے سے کام کرنے کی اجازت دی ہے تو اب وہ مزید مہلت کیسے دے سکتے ہیں ۔
دو رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا ہے کہ سی ڈی اے بورڈ ممبران کوئی آسمان سے نہیں اترے کہ ان کے فیصلوں میں ترمیم و اضافہ نہیں کیا جا سکتا ۔(جاری ہے)
کسی شہری کے خلاف امتیازی سلوک کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ سی ڈی اے کی جانب سے رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں تمام تر تجاوزات اور کمرشل سرگرمیوں کی شہر سے باہر منتقلی کے لئے 6 ماہ کا وقت دیا گیا ہے ۔
خلاف ورزی کرنے والوں کا الاٹمنٹ منسوخ کر دی جائے گی ۔ اس بات کا فیصلہ سی ڈی اے بورڈ کی اہم ترین میٹنگ میں کیا گیا تھا ۔ انہوں نے یہ رپورٹ منگل کے روز پیش کی ہے ۔سی ڈی اے نے کیرج فیکٹریکیس میں رپورٹ جمع کروائی ۔ یہ رپورٹ حافظ ایس اے رحمان نے جمع کروائی ۔ جسٹس دوست محمد نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے خلاف ہے اور کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی آپ نے اپنی رپورٹس میں لوگوں کو 2 سے 3 سال تک کا وقت دے دیا ۔ سی ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ رولز وضع کئے گئے ہیں سول سوسائٹی اور چیمبر آف کامرس کے تحفظات پر سی ڈی اے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی طرح سے بھی امتیازی سلوک کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ چھ ماہ میں تمام لوگوں کو کاروبار ختم کرنے کی مہلت دی گئی ہے بصورت دیگر تمام تر الاٹمنٹ کیسنل کر دی جائے گی ۔ مختلف کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا بھی فیصلہ کیا جائے گا ۔ چھ ماہ کا وقت ان شرائط پر دیا گیا ہے یہ وقت صرف ان جگہوں کے لئے ہے جس کے حوالے سے عدالت نے فیصلے کر رکھا ہے جن کے خلاف کارروائی جاری ہے جاری رہے گی ۔ طے شدہ وقت تک جگہیں خالی نہیں کرائی جائیں گی ۔ بلڈنگ لاز کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی ۔ سی ڈی اے اشتہار سے ہی اس کا آغاز ہو گا ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ وکیل علی رضا نہیں آ سکے ہیں انہوں نے یہ درخواست دے رکھی ہے ۔عدالت نے درخواست گزار کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ تفصیل پوچھی ۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف کوئی درخواست فائل کی گئی تھی اس میں دوسرے لوگ کس طرح سے پارٹی بن سکتے ہیں ہم اس طرح کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں ۔قمر افضل نے کہا کہ سی ڈی اے نے 1200 جگہوں کی فہرست پیش کی ہے ۔ میرا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے ۔ ہم نے بھی دلائل دیئے تھے میری حاضری بھی لگائی گئی تھی ۔ سی ڈی اے اپنی مرضی کر رہا ہے جس کو چاہتا ہے اجازت دے دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے نہیں دیتا ہے ۔جسٹس دوست محمد نے کہا کہ ہم نے امتیازی سلوک کرنے سے منع کیا تھا جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ کیا آپ فہرست کے بارے میں بیان ریکارڈ کرائیں گے ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے کے جواب میں فہرست دی گئی ہے جس میں چھ ماہ کا وقت دیا گیا ہے یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کا نام شامل نہیں ہے تو سروے کے وقت یہ نہیں آئے ہیں ۔ جسٹس دوست محمد نے کہا کہ ایک کام جب سی ڈی اے نے کرنا ہی ہے تو پھر رہ جانے والی پراپرٹی کو کیوں شامل نہیں کیا جا سکتا ۔ سی ڈی اے وکیل نے کہا کہ یہ بورڈ کا فیصلہ ہے ۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ بورڈ کوئی آسمان سے نہیں اترا کہ ان کا فیصلے ہی اہم ہے اس کے لئے کچھ اور نہیں کیا جا سکتا ۔ اس افسر کو بلائیں یہ ختم کریں۔ جسٹس دوست محمد نے کہا کہ سروے ٹیم نے کسی کے ساتھ تو زیادتی بھی کر سکتا ہے ۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ کوئی سروے میں آیا ہے یا نہیں فہرست میں نام ہے یا نہیں سب کو شامل کیا جائے ۔ آپ کے بیان کی روشنی میں درخواست نمٹا دیں گے۔ بعد ازاں سی ڈی اے کے وکیل حافظ ایس اے رحمان عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جس درخواست کی وجہ سے آپ نے ہم سے جواب مانگا ہے مذکورہ کمپنی کا نام پہلے ہی فہرست میں شامل ہے اس لئے اس میں مزید اب حکم کی ضرورت نہیں رہی جبکہ برج فیکٹر کے مالک اکبر کی جانب سے قمر افضل ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ برائے مہربانی ان کو دو سال کا عرصہ دیا جائے تاکہ جو اس نے سرمایہ کاری کررکھی ہے وہ برباد نہ ہو اس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ کسی کو قانون سے ہٹ کر کام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے یہ بھی سی ڈی اے کی مہربانی ہے کہ اس نے آپ کو غیر قانونی کام کرنے کی اجازت دی ہم نتائج کی پرواہ کئے بغیر قانون پر عملدرآمد کروائینگے اب تک جو کچھ ہورہا ہے اس کا ذمہ دار سی ڈی اے ہے حالات یہ ہیں کہ عدالت نے جن کمرشل سرگرمیوں کو گرانے کا حکم دیا ہے ان کے حوالے سے ماتحت عدلیہ سے یا تو حکم امتناعی لے لیے گئے ہیں یا پھر کسی اور طریقے سے ان معاملات کو ٹالا جارہا ہے اس پر قمر افضل ایڈووکیٹ نے کہا کہ آپ سی ڈی اے کے ماسٹر پلان کی بات کرتے ہیں 1976ء میں بنایا گیا ماسٹر پلان موجودہ تقاضوں کو پورا نہیں کرتا اور اس میں کہیں نہیں لکھا کہ میٹرو بس سروس چلائی جائے گی اگر وہ وقت کے تقاضوں کو دیکھتے ہوئے چلائی جاسکتی ہے تو دیگر اقدامات کیوں نہیں کئے جاسکتے اس پر عدالت نے کہا کہ آپ عدالت آجاتے اس کا بھی فیصلہ کردیتے بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ بلاتفریق کارروائی کی جائے اور اس بارے پیش رفت رپورٹ تین ماہ میں سپریم کورٹ میں پیش کی جائے ۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ تمام تر مقدمات جلد از جلد نمٹا کر ان کی رپورٹ عدالت میں پیش کرے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 16 ستمبر 2015 کی مزید خبریں
-
دورہ زمبابوے ، قومی کرکٹ ٹیم کااعلان آج، تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا
-
آسٹریلوی باکسر مخالف کھلاڑی کا مکا برداشت نہ کرتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، آسٹریلوی میڈیکل ایسوسی ایشن نے باکسنگ کو خونی کھیل قرار دے کر اس پر فوری پابندی کا مطالبہ کردیا ہے
-
سلیکٹرز کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کے باوجود ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں ، سعید اجمل،اپنی کارکردگی میں بتدریج بہتری کی وجہ سے مکمل پراعتماد اور واپسی کیلئے پرعزم ہوں،میں ایک فائٹر ہوں اور ٹیم میں ... مزید
-
اپردیر،پی کے93 اپر دیر میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا، صاحبزادہ ثناء اللہ21788ووٹ لے کر کامیاب
-
دفاتر، سکولز،بیوٹی پارلرز،سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو بلاتفریق کارروائی کا حکم دیدیا ،سی ڈی اے قواعد وضوابط سے ہٹ کر کوئی اقدام کرنے کی اجازت نہیں دینگے، نتائج کی پرواہ کئے بغیر قانون پر عملدرآمد ... مزید
-
پنجاب میں کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کا پوری قوت سے قلع قمع کیا جائیگا‘ شہبازشریف،وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، امن عامہ کی مجموعی صورتحال اورنیشنل ایکشن پلان کے تحت اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ ... مزید
-
اسلام آباد، پرویز مشرف کے علاج معالجے سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع
-
سوئی نادرن گیس کمپنی کے افسران رشوت لے کر گھریلوصارفین کو کنکشن دے رہے ہیں،این اے ذیلی کمیٹی پٹرولیم میں انکشاف ،کمیٹی کا سکینڈل کی تحقیقات کاحکم ، پانچ سالوں میں گیس کنکشنز کی تفصیلات ،گیس کمپنیوں ... مزید
-
کراچی، ٹریفک پولیس کی حفاظت کے لیے اہلکاروں کے ساتھ رینجرز تعینات ، ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر رینجرز کے اہلکاروں کو ان کی سیکیورٹی پر مامور کرنے کا فیصلہ کیا گیا
-
موٹروے پولیس کی فرض شناسی، بے ہوش شخص سے ملنے والی 1لاکھ سے زائد رقم مالک کے حوالے کردی
-
ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ سونے کی قیمت 44ہزار800روپے سے کم ہوکر44ہزار750روپے ہوگئی
-
مکہ مکرمہ کرین حادثہ،بن لادن کمپنی بلیک لسٹ قرار ،کمپنی عہدیداروں کے تحقیقات مکمل ہونے تک بیرون ملک جانے پابندی عائد ،کو مزید ٹھیکے دینے پر بھی پابندی ہوگی ،شاہی فرمان جاری ،جاں بحق افرادکے لواحقین ... مزید
-
یورپی یونین سمٹ بلائی جائے: جرمن چانسلر
-
حوثی باغیوں کے خلاف پیشقدمی جاری ہے: سعودی اتحاد کا دعویٰ
-
جاپان اور ویتنام کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
-
گیس تنازعے پر روس کے ساتھ ڈیل اگلے ہفتے میں ممکن ہے: یوکرائنی وزیر
-
دہشت گردانہ پراپیگنڈا :ترکی کا بڑا میڈیا گروپ زیر تفتیش
-
بھارتی مسلمانوں کیلئے خوشخبری، ممبئی ہائیکورٹ نے گوشت بیچنے کی اجازت دیدی،ہم سب گوشت کھاتے ہیں۔ گوشت کی خرید وفروخت ممنوع نہیں ہے۔ گوشت خریدنا یا نہ خریدنا کسی بھی شہری کی اپنی پسند پر منحصر ہے، ... مزید
-
یونان کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 35افراد ہلاک ، زندہ بچ جانیوالے 90مسافروں کو یونانی جزیرے لیروس پہنچا دیا گیا ، کشتی ڈبونے کے ذمہ دار شامی سمگلر تھے جنھوں نے کشتی کے فرش میں ہتھوڑے مار کر سوراخ ... مزید
-
جنوب مشرقی ایشیا شدید دھند کی لپیٹ میں آ گیا
-
ٹیکنالوجی بچوں کو ’ذہین‘ نہیں بناتی، رپورٹ
-
کویت‘ شیعہ مسجد پر بم دھماکے میں ملوث سات افراد کو سزائے موت
-
داعش نے داڑھی منڈوانے یا چھوٹا کرنے پر کوڑوں کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کردیا ، لوگ داڑھی کے معاملے میں “داعش” کے باریش جنگجووٴں کی پیروی کریں، خلاف ورزی پر استرے سے ذبح کردیا جائے گا ، داعش کا ... مزید
-
نقد رقم،بلا سود قرضے،کھاد،زرعی مشینری کی درآمد پر ٹیکس میں کمی ،قرضوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع،وزیراعظم کا کسانوں کیلئے341 ارب کے مراعاتی پیکیج کا اعلان،گندم ،چاول ،دیگر اجناس کی امدادی قیمتیں ... مزید
-
پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور آہنی ہے،دونوں ملک ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جار ہے گا، اسپیشل ... مزید
-
قبائلی علاقوں سمیت ملک کے تمام علاقے دہشتگردوں سے خالی کرالیے ،صدرممنون،آئندہ چند ماہمیں صورتحال مکمل طور پر قابو میں آجائے گی جو پاکستان، خطے کے ممالک اور تمام اسلامی ملکوں کے لیے سازگار ہوگی،پاکستان ... مزید
-
رینجرز کو احتساب کی دعوت دینا قانون کے دائرے میں آتا ہے نہ کراچی یاکسی اور جگہ ان کا اس قسم کا کوئی مینڈیٹ ہے ،چوہدری نثار،حیران ہوں ایک سیاسی جماعت کے رہنماء نے ایسا مطالبہ کس طرح کیاہے؟،غیر ضروری ... مزید
-
بلاول بھٹو نے کراچی کیلئے 150ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا ہے، ناصر شاہ ، پیکج میں کراچی میں پانی کے بحران سے نبردآزما ہونے کے لئے 45450ملین روپے اور روڈ سیکٹر کے لئے 17364روپے بھی شامل ہیں، پیکج ... مزید
-
جنگی جنون برقرار،بھارتی فوج کی بٹل سیکٹر میں پھر بلااشتعال فائرنگ،ایک جوان شہید ہوگیا ، پاک فوج نے بھی بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا گیا
-
کراچی،سندھ اپیکس کمیٹی کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی آپریشن سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش، آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے340 دہشتگرد مارے گئے مختلف اقسام کے5 ہزار223 ہتھیار بھی برآمد کر لئے گئے، ... مزید
-
متحدہ قومی موومنٹ کے ناراض رہنماؤں پر مشتمل نیا دھڑا بننے کا امکان ،بیرون ملک رہنماوں نے نیا گروپ تشکیل دینے کیلئے رابطے شروع کر دیئے
-
پاک چین اقتصادی راہداری کے کام کیلئے پنجاب بھر میں گدھے اور گھوڑوں کی شدید قلت،حکومت نے پنجاب کے تمام اضلاع میں گدھے اور گھوڑوں کو محفوظ کرنے کیلئے تمام شعبہ حیوانات کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے اساتذہ ... مزید
-
اختیارات کا ناجائز استعمال،طلباء کوغیررجسٹرڈمیڈیکل اداروں میں داخلے کاجھانسہ دینے کا الزام ،نیب کے پی کے نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت دیگر افراد کو گرفتار کرلیا
-
ہالینڈ میں پاکستانی نژاد خاتون کو جنسی ہراساں کرنیوالے سفارت انے کے اہلکار کو وطن واپس بلایا گیا مگر اس نے سیاسی پناہ کی درخواست دیدی ہے ،سرتاج عزیز ،بنگلہ دیش میں مقیم بہاری پاکستان میں صرف کراچی ... مزید
-
حکومت کا سول ایوی ایشن میں ٹھیکہ داری نظام رائج کرنے کیلئے پہلے مرحلے میں چار شعبوں کی نجکاری کا فیصلہ ، ان شعبوں میں ہیومن ریسورس ،یپارٹمنٹ فنانس ،سہولیات اور پورٹر سروس شامل ہیں،ذرائع
-
سیاسی جماعتوں میں بدعنوانیاں ، الیکشن کمیشن نے سماعت کے اختیارات پر فیصلہ محفوظ کر لیا، 8 اکتوبر کو سنایا جائے گا
-
مشاہد حسین سید اقتصادی راہداری منصوبے کی نگران کمیٹی کے چیئرمین منتخب،نوٹیفکیشن جاری
-
عمران خان نے شیخ رشید کو الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے میں شرکت کی دعوت دیدی،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بھی ملکر مسلم لیگ(ن) کے خلاف لڑیں گے، شیخ رشید
-
پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ’ ہیل پریک ‘سکریننگ کا کامیاب ٹیسٹ ،ہیل سکریننگ ٹیسٹ نوزائیدہ بچوں میں بیماریوں کا پتہ چلانے کے لئے سرانجام دیا جاتا ہے ، میڈیا رپورٹ
-
چیئرمین سینٹ کا ایوان میں متعلقہ وزراء کی عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار،تین بار وزراء کی موجودگی کیلئے رولنگ دے چکا ہوں، یہی روش برقرار رہی تو وزراء کے سینٹ میں داخلے پر پابندی عائد کردونگا ،رضا ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.