ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ سونے کی قیمت 44ہزار800روپے سے کم ہوکر44ہزار750روپے ہوگئی

بدھ 16 ستمبر 2015 09:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کارحجان دیکھا گیا۔منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 1ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1105ڈالر پر آگئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 44ہزار800روپے سے کم ہوکر44ہزار750روپے ہوگئی،اسی طرح42روپے کی کمی سے10گرام سونے کی قیمت38ہزار357روپے ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 640روپے کی سطح پر مستحکم دیکھی گئی ۔