اسلام آباد، پرویز مشرف کے علاج معالجے سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع

بدھ 16 ستمبر 2015 08:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2015ء)سابق صدر پرویز مشرف کے علاج معالجے سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کردی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے انسداد دہشتگردی کے عدالت میں چار رکنی میڈیکل بورڈ کے رپورٹ پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں تجویز کی گئی کہ سابق صدر پرویز مشرف کا علاج بیرون ملک میں ہونا چاہئے،ہمارے ملک میں امراض قلب کے جدید آپریشن کے آلات میسر نہیں،مشرف کا علاج ایسے ملک میں کرایا جائے جہاں بہترین سہولیات موجود ہوں،چار رکنی میڈیکل بورڈ میں2آرتھوپیڈک اور2نیورو سرجن شامل تھے۔واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف ناقابل ضمانت ورانٹ جاری کردی تھی

متعلقہ عنوان :