مکہ مکرمہ کرین حادثہ،بن لادن کمپنی بلیک لسٹ قرار ،کمپنی عہدیداروں کے تحقیقات مکمل ہونے تک بیرون ملک جانے پابندی عائد ،کو مزید ٹھیکے دینے پر بھی پابندی ہوگی ،شاہی فرمان جاری ،جاں بحق افرادکے لواحقین کو دس لاکھ ریال معاوضہ دینے کا حکم

بدھ 16 ستمبر 2015 09:04

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2015ء) سعودی شاہی فرفان کے تحت مکہ مکرمہ کرین حادثے کے بعد بن لادن کمپنی کو بلیک لسٹ کرکے کمپنی کے عہدیداروں کے تحقیقات مکمل ہونے تک ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ کمپنی کو مزید ٹھیکے دینے پر بھی پابندی لگادی ۔ عرب ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی شاہی فرمان میں مکہ مکرمہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کو دس لاکھ ریال معاوضہ دینے کا حکم دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی شاہی دیوان کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حرم شریف میں پیش آنیوالے کرین حادثہ میں دہشت گردی کا کوئی عنصر موجود نہیں ہے یہ حادثہ کرین کے غلط پوزیشن میں ہونے سے پیش آیا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بن لادن کمپنی کے عہدیداروں کو ملک چھوڑنے پر اس وقت تک پابندی ہوگی جب تک کہ واقعے کی مکمل تحقیقات نہیں ہو جا تیں ۔واضح رہے کہ کرین حادثے میں سو سے زائد عازمین حج جاں بحق اور دو سو کے قریب زخمی ہو گئے تھے جن میں 11 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :