فرانس ، سگریٹ کے ٹوٹے پھینکنے والے سگریٹ نوشوں کو اڑسٹھ یورو جرما نہ ادا کرنا ہو گا

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 09:09

پیرس ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2015ء )فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں سگریٹ کے ٹوٹے پھینکنے والے سگریٹ نوشوں کو پینتیس کی بجائے اڑسٹھ یورو جرمانے کے طور پر ادا کرنا ہوں گے۔عالمی ادارہ صحت WHO کی 2012ء کی ایک رپورٹ کے مطابق فرانس کی پچیس فیصد آبادی تمباکو نوشوں پر مشتمل ہے، جو مغربی یورپ کے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے لیکن اسپین، یونان اور مشرقی یورپی ملکوں سے کم ہے۔

(جاری ہے)

پیرس میں ہر سال سگریٹوں کے 350 ٹن وزن کے ٹوٹے اکٹھے کیے جاتے ہیں۔ سگریٹوں کی انہی باقیات کے باعث پینتیس یورو کا جرمانہ متعارف کروایا گیا تھا لیکن ایسا شاذ و نادر ہی ہوا کہ کسی کو یہ جرمانہ ادا کرنے کے لیے کہا گیا ہو۔پیرس کے میئر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے: ”آنکھوں کو نظر آنے والی ’آلودگی‘ سے قطعِ نظر سگریٹوں کے یہ ٹوٹے ماحول کو بھی آلودہ کرتے ہیں۔ ان کے اندر بہت سے زہریلے مادے ہوتے ہیں، جو ہوا اور زمین کو آلودہ کرتے ہیں۔