اسلام آباد ، کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز کو سندھ حکومت کو دینے اور فیصل الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے 74 فیصد حصص کی فروخت کی منظوری دے دی

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 08:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2015ء) کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز کو سندھ حکومت کو دینے اور فیصل الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے 74 فیصد حصص کی فروخت کی منظوری دے دی ہے کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے پاکستان سٹیل ملز کی ملکیت میں لینے سے متعلق خواہش پر فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سٹیل ملز کے تمام اثاثہ جات اور ذمہ داریوں سے متعلق سندھ حکومت کو آفر دی جائے گی کمیٹی نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی نجکاری سے متعلق مختلف وزارتوں کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ کی بنیاد پر 74 فیصد حصص فروخت کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔