جرمنی میں تارکین وطن کی آمد سے انجیلا مرکیل کی مقبولیت میں کمی

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 09:03

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2015ء)جرمنی میں حال ہی میں کیے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک میں تارکین وطن کی آمد کے باعث چانسلر انگیلا مرکل کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔جرمنی کی براڈکاسٹ کمپنی اے آر ڈی کی جانب سے کیے گئے سروے میں 51 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ اتنی بڑی تعداد میں تارکین وطن کی جرمنی میں آمد سے خوفزدہ ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے ماہ کیے گئے سروے اور اس سروے میں تارکین وطن کی آمد سے لوگوں میں پائی جانے والی بے چینی میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔تاہم 47 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ تارکین وطن کی آمد سے خوفزدہ نہیں ہیں۔دوسری جانب پچھلے ماہ کے مقابلے میں اس ماہ چانسلر انگیلا مرکل کی مقبولیت 63 فیصد سے 54 فیصد رہ گئی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شروے میں تارکین وطن کی آمد کے باعث لوگوں میں بے چینی میں اضافہ ایسے وقت ہوا جب اس ماہ دو لاکھ 80 ہزار تارکین وطن کی جرمنی میں آمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اس حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چانسلر انگیلا مرکل کی جماعت ہی میں پناہ گزینوں کی پالیسی کے مخالف اور بویریا ریاست کے وزیر اعظم ہورسٹ سیہوفر کی مقبولیت میں 11 پوائنٹس کے ساتھ 39 فیصد ہو گئی ہے۔سروے میں 48 فیصد افراد نے کہا ہے کہ وہ انگیلا مرکل کی حکومت سے خوش نہیں ہیں جس میں پانچ فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :