پائلٹس سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل ہے ،ناصر جعفر، پائلٹ10 گھنٹے کام کرنا چاہتے ہیں ہم اس پر بھی تیار ہیں مگر وہ کام پر آمادہ تو ہوں، جب ہم نے پائلٹ سے بات کی تو ان کا کہنا تھا ہم بیمار ہیں ، پالپا کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں،اپنے مطالبات بتائیں ، 12 ، 12 ماہ تک بات چیت چلتی رہی ہے لیکن کبھی ی ایسا نہیں ہوا کہ جہاز کھڑے کردیئے گئے ہوں،سی بی اے ملازمین اور مسافروں نے بہت تعاون کیا ،موجودہ صورتحال سے مسافر پریشان ہیں ،چیئرمین پی آئی اے کی پریس کانفرنس
ہفتہ 3 اکتوبر 2015 09:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2015ء)چیئرمین پی آئی اے نے ناصر جعفر نے کہا ہے کہ سی بی اے ملازمین اور مسافروں نے بہت تعاون کیا مگر موجودہ صورتحال سے مسافر پریشان ہیں جب کہ پائلٹس سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے اور پیشکش کی ہے کہ اگر پائلٹ10 گھنٹے کام کرنا چاہتے ہیں ہم اس پر بھی تیار ہیں مگر وہ کام کرنے پر آمادہ تو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹوں کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ وہ ہڑتال پر ہیں جب ہم نیپائلٹ سے بات کی تو ان کا کہنا تھا ہم بیمار ہیں جب کہ پالپا کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے میں 12 ، 12 ماہ تک بات چیت چلتی رہی ہے لیکن کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ جہاز کھڑے کردیے گئے ہوں جب کہ ہم کوئی بھی کام کریں گے اس میں کمپنی کا فائدہ تو دیکھیں گے۔(جاری ہے)
پائلٹس کی ہڑتال کے ردعمل میں پی آئی اے کے چیئرمین ناصرجعفرکاکہنا ہے کہ ہمارے دروازے مذاکرات کے لئے کھلے ہوئے ہیں ، پائلٹس اپنے مطالبات بتائیں۔چیئرمین پی آئی اے نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے پائلٹس سے اپیل کی کہ موجودہ صورتحال سے مسافر پریشانی کا شکار ہیں لہذا ہڑتال ختم کی جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پالپا کہ صدرعوام کو گمراہ کررہے ہیں جب پائلٹس کو لینے کے لئے گاڑی بھیجی جاتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ وہ بیمارہیں پروز نہیں کرسکتے۔ناصرجعفرکا کہنا تھا کہ ہمارے دروازے مذاکرات کے لئے کھلے ہیں لیکن پائلٹس اپنے مطالبات تو سامنے لائیں۔انہوں نے اس ساری صورتحال میں مسافروں کی پریشانی کا ادراک کرتے ہوئے کہا کہ ”مسافروں اور بالخصوص حجاج سے معافی مانگتا ہوں“۔یاد رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا جب کہ پائلٹس کے اضافی ڈیوٹی سے انکار پر پی آئی اے کا شیڈول درہم برہم ہوگیا اور 2 روز میں اندرون ویبرون ملک جانے والی 41 سے زائد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔پی آئی اے اور پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے درمیان تنازع اس وقت پیدا ہوا جب پی آئی اے نے اپنی پروازوں پر اضافی فلائنگ کی وجہ سے 2 پائلٹوں کے لائسنس معطل کردیے جس کے بعد پالپا نے پی آئی اے انتظامیہ کے سامنے یہ مطالبہ رکھ دیا کہ طیاروں پر کپتانوں کی تعداد دگنی کی جائے۔ معاملہ گمبھیر ہونے پر گزشتہ روز بھی پی آئی اے کی دبئی، مسقط، کابل سمیت اندرون ملک اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، تربت، پنج گور کے درمیان تمام پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، بعض پروازیں ری شیڈول کرنا پڑیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق ہڑتال کے باعث ادارے کو کروڑوں روپوں کا نقصان ہوا ہے، جبکہ ہڑتال کے باعث 5 ہزار سے زائد افرادمتاثر بھی متاثر ہوئے ہیں اور حج آپریشن بھی جزوی طورپر متاثر ہورہا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 3 اکتوبر 2015 کی مزید خبریں
-
پاکستان طویل فارمیٹ کی بہترین ٹیم ،کامیابی کیلئے متحد ہوکر کھیلنا ہوگا: الیسٹرکک،پاکستان کے یاسر شاہ بہترین سپنر ہیں کھلاڑیوں کو یاسر شاہ کو بہت محتاط رہنا ہوگا ، پریس کانفرنس
-
اضافی بلوں کی تصدیق ، واپڈا نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے ورکنگ شروع کردی ہے، خواجہ آصف
-
ایاز صادق تاحال سپیکر کے اکثر اختیارات اورمراعات استعمال کررہے ہیں ،حالیہ دورہ ماسکوکیلئے پارلیمانی وفد کے اراکین کے ناموں کی منظوری بھی سابق سپیکر نے دی،سیکرٹری ٹو سپیکر سعید میتلا ایاز صادق ... مزید
-
اسلام آباد ، کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز کو سندھ حکومت کو دینے اور فیصل الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے 74 فیصد حصص کی فروخت کی منظوری دے دی
-
چوہدری نثار نے اسلام آباد ڈی چوک میں یادگار شہداء کی تعمیر کی ہدایت کردی،تعمیر کا مقصد ہزاروں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں جان دینے والے شہداء کو زندہ قومیں کبھی نہیں ... مزید
-
”کامیابی کی کہانی، پیف سکالرز کی زبانی“،محنت میں عظمت کی داستانیں سن کر وزیراعلیٰ سمیت تمام شرکاء دنگ رہ گئے،شہبازشریف کے روپ میں مسیحا ملا ہے جس نے غریب گھرانوں کے بچوں کے تعلیمی خواب پورے کر ... مزید
-
نیب کا کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل، قیام سے لیکر اب تک بدعنوان عناصر سے 264.398 ملین روپے کی رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی گئی ،رپورٹ ،ادارے کو اب تک 2 لاکھ 82 ہزار 931 شکایات موصول ... مزید
-
سیالکوٹ، شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دولہے کا کم سن کزن جاں بحق ، باراتی شدید زخمی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں نے کی قیمت بڑھ گئی، فی تولہ سونا46ہزار روپے سے تجاوز کرگیا
-
امریکی سی آئی اے نے خفیہ معلومات کے افشا ہونے کے بعد بیجنگ میں امریکی سفارت خانے سے اپنا تمام عملہ واپس بلا لیا
-
دبئی بینک کی اے ٹی ایم کا صارفین کیلئے کیش سرپرائز، شہری خوشی سے جھوم اٹھے
-
آسٹریلیا،پولیس ہیڈ کوراٹر کو قریب فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
-
جرمنی میں تارکین وطن کی آمد سے انجیلا مرکیل کی مقبولیت میں کمی
-
روس شام میں فوری اپنی فضائی کارروائیاں معطل کرے ،امریکہ او ر اتحادی ممالک کا مطالبہ ،روسی بمباری کی وجہ سے شام میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا اور یہ انتہا پسندی کو پھیلانے کا سبب بنے گی،اتحادی ممالک ... مزید
-
یمنی فوج کا سعودی اتحاد کی مدد سے باب المندب پر قبضہ
-
طالبان کی مسلح تحریک مضبوط ہے،طالبان لیڈرملا اختر منصور
-
سینکڑوں ایرانی فوجی بشار الاسد کی حکومت کی معاونت کیلئے شام پہنچ گئے ، لبنان
-
استنبول، ترک انسداد دہشتگردی فورسز کا آپریشن ، چوالیس مشتبہ افراد گرفتار
-
روس شام میں موجود شدت پسندوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہا ہے، امریکہ
-
فرانس ، سگریٹ کے ٹوٹے پھینکنے والے سگریٹ نوشوں کو اڑسٹھ یورو جرما نہ ادا کرنا ہو گا
-
افغانستان ، طالبان نے صوبے بدخشاں کے ضلع وردوج پر بھی قبضہ کرلیا
-
برطانیہ دہشتگردوں کی عالمی فنڈنگ روکنے میں کردار اور مواصلاتی رابطوں کو روکنے میں مدد کرے، آرمی چیف کی برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات ، کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ، عالمی برادری امن چاہتی ہے ... مزید
-
پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کی بان کی مون سے ملاقات،دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کر دیئے،تین فائلوں پر مشتمل تحریری مواد،آڈیو اور ویڈیو ثبوت یو این جنرل سیکرٹری پیش کئے گئے ہیں،سرتاج ... مزید
-
منی لانڈرنگ کیس ،الطاف حسین 15 اکتوبر کو پولیس اسٹیشن میں پیش ہونگے ،ضمانت میں مزید توسیع یا فرد جرم عائد ہونے کا امکان
-
سانحہ منی میں 58 پاکستانی شہداء کی تصدیق ہوچکی ہے 26 کی تدفین کردی گئی ہے، طارق فضل، 100 لاپتہ ‘ 12 زیر علاج ہیں 37 زخمیوں کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے،سانحہ منیٰ کے فوکل پرسن کی اسلام آباد میں میڈیا ... مزید
-
مارک سیگل کا بیان حقائق کے برعکس محض جھوٹ کا پلندہ ہے، حیرت ہوئی ،پرویز مشرف ،مارک سیگل اگر سچے ہیں تو انہوں نے اپنی زیرادارت شائع ہونیوالی بے نظیر بھٹو کی کتاب میں اس سچائی کا ذکر کیوں نہیں کیا؟، ... مزید
-
ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں بیان حلفی جمع کرا دیا گیا،عدالتی اختیار سماعت سے متعلق بات کرنے پر عدالت کاالطاف حسین کی وکیل عاصمہ جہانگیر پر سخت اظہار برہمی،فریقین ... مزید
-
سپریم کورٹ کا رینجرز کو ڈاکٹر عاصم کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا حکم،ڈاکٹر عاصم کورینجرز کی حراست سے نکالنا خطرے سے خالی نہیں ،ہمیں توازن رکھنا ہے ڈاکٹر عاصم کی حفاظت اور علاج ساتھ ساتھ ہو،جسٹس ... مزید
-
پشاور، صوبائی کابینہ میں ایک وزیر کو فارغ کرنے کیلئے کارکر دگی کی بنیاد پر رپورٹ عمران خان کوارسال
-
پائلٹس سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل ہے ،ناصر جعفر، پائلٹ10 گھنٹے کام کرنا چاہتے ہیں ہم اس پر بھی تیار ہیں مگر وہ کام پر آمادہ تو ہوں، جب ہم نے پائلٹ سے بات کی تو ان کا کہنا تھا ہم بیمار ہیں ، پالپا کے ساتھ ... مزید
-
سابق حکومت کے قرض واپس کرنے کیلئے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ، دسمبر 2017ء تک توانائی بحران کے حل کیلئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے ، حکومت مختلف پیکجز کا اعلان کرکے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے ... مزید
-
کے الیکٹرک کو گیس کا کوئی غیر قانونی کنکشن یا سپلائی حاصل نہیں، ترجمان،تمام ادائیگیاں باقاعدگی سے کی جاتی ہیں،کے الیکٹرک نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات مسترد کردئیے
-
شاہد آفریدی پر شرمناک الزامات لگانیوالی بھارتی اداکارہ عرشی خان کا پاکستان آنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.