پاکستان طویل فارمیٹ کی بہترین ٹیم ،کامیابی کیلئے متحد ہوکر کھیلنا ہوگا: الیسٹرکک،پاکستان کے یاسر شاہ بہترین سپنر ہیں کھلاڑیوں کو یاسر شاہ کو بہت محتاط رہنا ہوگا ، پریس کانفرنس

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 08:39

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2015ء)برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے لیے چیلنج ہے،پاکستان سے سیریز میں دلچسپ مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ان کا کہناتھا کہ پاکستان طویل فارمیٹ کی بہترین ٹیم ہے اور پاکستان کا یواے ای میں ریکارڈ بھی کافی اچھاہے اس لیے کامیابی حاصل کرنے کیلئے ہماری ٹیم کو متحد ہوکر کھیلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے یاسر شاہ بہترین سپنر ہیں کھلاڑیوں کو یاسر شاہ کو بہت محتاط ہوکر کھیلنا ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان یواے ای میں3 ٹیسٹ،4 ون ڈے اور3ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریزکھیلی جائے گی جو 13 اکتوبر سے 30 نومبر تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :