چوہدری نثار نے اسلام آباد ڈی چوک میں یادگار شہداء کی تعمیر کی ہدایت کردی،تعمیر کا مقصد ہزاروں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں جان دینے والے شہداء کو زندہ قومیں کبھی نہیں بھولتی، وزیر داخلہ

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 08:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد ڈی چوک میں یادگار شہداء کی تعمیر کی ہدایت کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی چوک کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو ڈی چوک میں یادگار شہداء کی تعمیر بارے منصوبہ بندی کی ہدیت کردی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک میں بھی یادگار شہداء کی تعمیر منصوبہ کی حتمی فیصلے کی منظوری وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد کریں گے ۔ چوہدری نثار علی خان کاک ہنا ہے کہ ڈی چوک میں یادگار شہداء کی تعمیر کا مقصد ہزاروں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے شہداء کو زندہ قومیں کبھی بھی اپنے جاں نثاروں کو بھولنے نہیں دیتی۔