اضافی بلوں کی تصدیق ، واپڈا نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے ورکنگ شروع کردی ہے، خواجہ آصف

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 08:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے صارفین کو اضافی بلوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے ورکنگ شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اضافی بلوں کا سلسلہ موجود ہے اور صارفین کو اصافی بل بھیجے جاتے ہیں تاہم نیپراکی رپورٹ سے مکمل اتفاق نہیں کرتا انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ہم سب کیلئے قابل قبول فارمولا تیار کررہے ہیں واپڈا نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے ورکنگ شروع کردی انہوں نے کہاکہ بجلی چوری روکنے کی کوشش جاری ہے بجلی چوری کا سلسلہ ختم نہیں کر سکے۔