روس شام میں موجود شدت پسندوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہا ہے، امریکہ

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 09:09

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2015ء)امریکہ نے کہا ہے کہ روس شام میں موجود شدت پسندوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہا ہے اور اس سے خطرہ ہے کہ مزید روس بحران میں پھنس جائے گا۔وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ روس شام میں شدت پسندوں کے خلاف بے ترتیب انداز میں فضائی حملے کر رہا ہے۔اس سے قبل روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا تھا کہ روس اْنھیں دہشت گرد گروہوں کو نشانہ بنا رہا ہے جنھیں امریکی اتحاد نشانہ بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر پیرس میں روسی صدر ولادی میر پوتن اپنے فرانسیسی ہم منصب فرانسوا ہولاند سے ملاقات کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ ملاقات جس کا ایجنڈا تو یوکرین تھا تاہم اس میں شام پر بھی بات چیت ہوگی۔جوش ارنسٹ نے کہا کہ شام میں روس کی بلا امتیاز کارروائی خطرناک ہے اور اس سے اگر شامی جنگ لامحدود نہ بھی ہوئی تو وہاں جاری فرقہ ورانہ لڑائی مزید طویل ہوگی۔وائٹ ہاوٴس کے ترجمان نے بتایا کہ امریکی اور روسی کے حکام نے شام میں کارروائیوں میں باہمی طور پر عدم تصادم کے لیے طویل مذاکرات کیے۔خیال رہے کہ جمعرات کو بھی روس نے مسلسل دوسرے دن شام میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی حملے کیے۔

متعلقہ عنوان :