افغانستان ، طالبان نے صوبے بدخشاں کے ضلع وردوج پر بھی قبضہ کرلیا

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 09:09

کابل ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2015ء )قندوز کے مرکزی علاقے کے بعد طالبان نے افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع وردوج پر بھی قبضہ کرلیا،ضلع وردوج میں افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے دورمیان بدھ سے جھڑپیں جاری تھیں۔

(جاری ہے)

ضلع انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کئی گھنٹوں کی جھڑپوں کے بعد پیچھے ہٹ گئی ہے، یہ قبضہ پورے ضلع پر یا کچھ علاقوں پر کیا گیا اسکی ابھی تصدیق نہیں گئی۔ جھڑپوں میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :