ملکی صرافہ مارکیٹوں میں نے کی قیمت بڑھ گئی، فی تولہ سونا46ہزار روپے سے تجاوز کرگیا

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 08:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2015ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی اور فی تولہ سونا46ہزار روپے سے تجاوز کرگیا۔جمعہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں34ڈالر اضافے سے فی اونس سونا1141ڈالر پر جاپہنچا،جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگاہوگیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں800روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت45ہزار 400روپے سے بڑھ کر46ہزار200روپے ہوگئی،اسی طرح686روپے اضافے سے 10گرام سونے کی قیمت 39ہزار600روپے ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت650روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی۔