طالبان کی مسلح تحریک مضبوط ہے،طالبان لیڈرملا اختر منصور

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 09:06

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2015ء)افغانستان کی عسکریت پسند تنظیم طالبان کے لیڈر ملا اختر منصور نے کہا ہے کہ قندوز پرطالبان کا قبضہ ایک علامتی عمل تھا جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ طالبان کی تحریک کس قدر توانا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملا منصور نے قندوز شہر پر قبضے کو تاریخی کامیابی قرار دیا۔ اسٹریٹیجک نوعیت کے شہر قندوز پر طالبان نے پیر کے روز قبضہ کیا تھا اور کابل حکومت کی فوج نے نیٹو کی مدد سے شہر پر دوبارہ مکمل کنٹرول جمعرات کے روز حاصل کیا ہے۔ ملا محمد عمر کی رحلت کی خبر عام ہونے کے بعد ملا منصور کو رواں برس اگست میں افغان طالبان کا نیا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :