سیالکوٹ، شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دولہے کا کم سن کزن جاں بحق ، باراتی شدید زخمی

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 08:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2015ء) مو ضع د ھیرا سندھا میں شادی کی ایک تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دولہے کا کم سن کزن جاں بحق جبکہ ایک باراتی شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ دھیرا سندھا میں شادی کی ایک تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں گولی لگنے سے دولہے کا10سالہ کزن سلیمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ عرفان شدید زخمی ہو گیا جسے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص سلیم کو گرفتار کرلیا ہے۔ نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔دریں اثناء موضع کوٹلی لوہاراں میں سابق رنجش کی بنا ء پر ایک شخص کو تشدد کرکے زخمی کردیا گیا ہے۔ تفصیل کیمطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں کے حلقہ میں سابق عناد کی بناء پر اظہر وغیرہ10افراد نے مل کر ڈنڈوں اور سوٹوں کے وار کرکے عابد شاہ کو زخمی کردیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :