یمنی فوج کا سعودی اتحاد کی مدد سے باب المندب پر قبضہ

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 09:03

عدن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2015ء)یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی وفادار فوج اور سعودی عرب کی قیادت میں خلیجی عرب فورسز نے بحیرہ احمر کو خلیج عدن سے ملانے والی آبنائے باب المندب پر قبضہ کر لیا ہے اور وہاں سے حوثی باغیوں کو ماربھگایا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی لوگوں نے المخاء کے علاقے میں سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حوثی باغیوں اور ان کے اتحادی سابق صدر علی صالح کے وفادار یونٹوں پر فضائی حملوں اور جنگی بحری جہازوں کی گولہ باری کی اطلاع دی ہے جبکہ اس دوران یمنی فورسز نے برسرزمین پیش قدمی جاری رکھی تھی۔

فضائی بمباری اور لڑائی میں متعدد حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔یمنی حکومت کے ترجمان راجح بادی کا کہناہے کہ ''یمنی حکومت ،مزاحمتی اور اتحادی فورسز نے گزشتہ روز باب المندب کو آزاد کرانے کے لیے ڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا اور انھوں نے دوبارہ اس کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :