شاہد آفریدی پر شرمناک الزامات لگانیوالی بھارتی اداکارہ عرشی خان کا پاکستان آنے کا اعلان

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 09:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2015ء) پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی پر شرمناک الزامات لگانیوالی بھارتی اداکارہ عرشی خان ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئی ہیں اور پاکستان آمد کا اعلان کردیا۔ عرشی خان کاکہناتھاکہ وہ’عرشی کا سوائموار ‘ رئیلٹی شو کیلئے نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گی اور شاہد آفریدی سے ملاقات کا انتظار کریں گی۔

(جاری ہے)

اپنی ایک ٹوئیٹ میں عرشی خان کاکہناتھاکہ وہ شاہدآفریدی کے علاوہ شعیب ملک اور شعیب اختر سے بھی ملیں گی اور تینوں کو ٹوئیٹر پر ٹیگ کیا۔یادرہے کہ افغانی نژاد پاکستانی مسلمان عرشی خان کو ایک پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینل کی طرف سے شو کیلئے دوکروڑ روپے کی پیشکش کی گئی اور اس شوکی شوٹنگ نومبر کے اواخر میں شروع ہوجائے گی جبکہ دسمبر میں آن ایئرجانے کی توقع ہے۔ عرشی خان افغانستان میں پیداہوئیں لیکن اس کے بعد ان کی فیملی بھوپال منتقل ہوگئی ، اس کی والدہ بھارتی جبکہ باپ افغانی نژاد پاکستانی ہے۔