بزنس انڈسٹری میں 40 سال سے کم عمر 10 کامیاب خواتین،فورچیون نے دس کامیاب ترین خواتین کی علیحدہ فہرست بھی جاری کردی

اتوار 1 نومبر 2015 10:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2015ء)دنیا بھر میں بزنس انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی چالیس نوجوان شخصیات میں پاکستانی خاتون کا نام بھی شامل ہوسکتا ہے۔ فورچیون نے دس کامیاب ترین خواتین کی علیحدہ فہرست بھی جاری کردی۔ایج فورٹی، عمر ہی کیا ہے ؟ لیکن دنیا میں ایسے افراد بھی ہیں جو چالیس کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی کامیابی کی بلندیوں کو چھولیتے ہیں اور فورچیون ایسے ہی چالیس کامیاب افراد کی فورٹی انڈر فورٹی لسٹ جاری کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس بار فورچیون لسٹ میں ہے خاص بات کیوں کہ فورچیون نے پہلی بار دس ایسی خواتین کی لسٹ بھی جاری کی ہے ، جن کا فیوچر ہے برائٹ اور وہ جلد ہی فورٹی انڈر فورٹی لسٹ میں جگہ پکی کرسکتی ہیں،ان دس کامیاب ترین خواتین کی لسٹ میں ایک پاکستانی خاتون بھی شامل ہیں۔ماہین رحمان کراچی سے تعلق رکھتی ہیں، چالیس سال سے کم عمر ہیں، لیکن فنانس کے شعبے میں ایسی ماسٹر کہ فورچیون کی فورٹی انڈرفورٹی لسٹ میں کامیاب ترین افراد کے قریب پہنچ چکی ہیں۔ ماہین فنانس میں پندرہ سال کا تجربہ رکھتی ہیں اور پاکستان کی ایک asset managament company کی کم عمر ترین سربراہ ہیں پرفارمنس کا یہ معیار ہے کہ ایشیا میں مردوں کی اجارہ دارمعیشت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔