یمن میں شیعہ باغیوں اور حکومتی فوج میں جھڑپیں، درجنوں ہلاک

اتوار 1 نومبر 2015 10:15

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2015ء)شورش زدہ عرب ملک یمن کے فوجی ذرائع کے مطابق جنوبی صوبوں میں حوثی شیعہ ملیشیا اور سعودی اتحاد کے حمایت یافتہ حکومتی دستوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں فریقین کے درجنوں فائٹرز مارے گئے ہیں۔ جھڑپیں بیدا صوبے کے الظاہر اور ثی النعم علاقوں میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ان علاقوں میں انیس باغی اور چودہ حکومتی فوجی ہلاک ہوئے۔ یمن کے جنوب مغرب میں لہج اور تعز صوبوں کے درمیان واقع المضاربہ میں بھی مسلح فریقین ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔ اِن علاقوں سے سویلین آبادیاں گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکی ہیں۔ اِس دوران سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :