بھارتی ریاست بہار میں پولنگ آج ہوگی ، بی جے پی کو کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ سخت مقابلے کا سامنا

اتوار 1 نومبر 2015 10:09

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2015ء)بھارتی ریاست بہار میں پولنگ آج(اتوار کو) ہو رہی ہے ، یہاں بی جے پی کو کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ تازہ سروے پول کے مطابق بی جے پی کو یہاں شکست کا ذائقہ بھی چکھنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست بہار میں کل چوتھے مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے، دوہزار چودہ کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو یہاں بری طرح شکست ہوئی تھی جبکہ نیشنل ڈیموکریٹس الائنس نے 55 میں سے 53 سیٹیں حاصل کی تھیں۔

حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما تسلیم کرتے ہیں کہ علاقے میں ان کی جماعت کا اثر و رسوخ ہمیشہ کم رہا ہے۔ دوسری جانب نیشنل ڈیموکریٹس رہنماؤں کو یقین ہے کہ بی جے پی کو اس بار بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ادھر بھارتی الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے دو انتخابی اشتہاروں کو اشتعال انگیز قرار دے کر پابندی لگا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :