فیصل آباد،عابد شیرعلی کے بھائی کو شکست، رانا ثناء اللہ گروپ کے امیدوار کامیاب ، میر ے بیٹے کو منصوبے کے تحت ہرایا گیا،چوہدری شیر علی

اتوار 1 نومبر 2015 09:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2015ء)وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کے بڑے بھائی سابق مےئر میونسپل کارپوریشن عامر شیر علی صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ گروپ کے امیدوار اور ہیرے کے نشان پر انتخاب لڑنے والے امیدوار تھے سے شکست کھا گئے،اسی طرح صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ گروپ کے سرکردہ رہنما ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد نواز کے دو بھائی جو کہ انتخابات میں حصہ لے رہے تھے ان میں سے ایک شکست کھا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار ممتاز علی چیمہ سابق تحصیل ناظم فیصل آباد حلقہ سے کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو مےئر گروپ کے چوہدری شیر علی نے بتایا کہ ان کے بیٹے عامر شیر علی کو جو کہ جیت رہے تھے ایک منصوبے کے تحت ہرایا گیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں فیصل آباد سے چوہدری شیر علی کے مےئر گروپ نے بھاری اکثریت حاصل کی ہے