طاقتور سمندری طوفان ’چپالا‘ کی عمان اور یمن کی طرف پیش قدمی

اتوار 1 نومبر 2015 10:15

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2015ء)یمن اور عمان میں حکام نے ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے علاقے چھوڑ دیں۔ بحرہعرب میں ’تشابالا نامی زبردست سمندری طوفان ان علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی موسمیات سے متعلق ایجنسی کے مطابق امکان ہے کہ یہ طوفان پیر کی شب تک یمن اور سلطنت عمان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر کے مطابق یہ طوفان دو سو سے ڈھائی سو کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی ہواوٴں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ عمانی حکام نے تنبیہ کی ہے کہ طوفان کے نتیجے میں سات میٹر سے بھی اونچی سمندری لہروں کا امکان ہے۔ متاثرہ علاقوں میں اتوار اور پیر کے روز اسکول وغیرہ بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :