گجرات:پریذائیڈنگ آفسر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولنگ کا عمل 15 منٹ تک رک گیا ،اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر نے فرائض سنبھال لئے

اتوار 1 نومبر 2015 10:03

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2015ء)پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے دوران پریذائیڈنگ آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی میت آبائی گاؤں روانہ کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مر حلے میں ووٹنگ کاسٹ کرنے کا عمل جاری تھا کہ یونین کونسل 6 کے وارڈ نمبر1 میں تعینات منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے پریذائیڈنگ آفیسر محمد شریف کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اس دوران پولنگ کے عمل کو فوری طور پر روک دیا گیا ،پریذائیڈنگ آفیسر کی موت سے پولنگ سٹیشن میں ماحول افسردہ ہوگیا ،ریسکیو ٹیموں نے محمد شریف کی میت کو ہسپتال پہنچایا جہاں ابتدائی پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے پریذائیڈنگ آفیسر کی میت کو ان کے آبائی گاؤں منڈی بہاؤالدین کیلئے روانہ کر دیا،افسوس ناک واقعہ کے بعد پولنگ کا عمل 15 منٹ تک روکا گیا جس کے بعد ووٹرز نے دوبارہ سے ووٹنگ کاسٹ کرنا شروع کر دیاجبکہ جاں بحق پریذائیڈنگ افسر کے فرائض اسسٹنٹ پریذائیڈنگ نے سنبھال لئے