موٹر سائیکل بنانے والی نجی کمپنی کا 10 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

اتوار 1 نومبر 2015 10:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2015ء)موٹر سائیکلیں بنانے والی نجی کمپنی نے اپنی پیداواری صلاحیت دگنی کرنے کیلیے پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کرے گی۔

(جاری ہے)

کمپنی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 10 کروڑ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری سے آئندہ تین سال میں کمپنی موجودہ 6 لاکھ کے مقابلے میں 13 لاکھ موٹر سائکلیں سالانہ تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کرلے گی۔نجی کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی سرمایہ کاری سے ملک میں بلواسطہ اور بلاواسطہ سات ہزار ملازمتیں پیدا ہونگی۔

متعلقہ عنوان :