”ووٹ کیلئے ایک مخلص پاکستانی چاہئے“ ایک ووٹر کی پرچی پر تحریر

اتوار 1 نومبر 2015 09:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2015ء) لاہور کی ایک یونین کونسل میں ایک ووٹر ووٹ کی پرچیوں پر مہر کی بجائے یہ تحریر لکھ کر چلا گیا کہ ”ووٹ کیلئے ایک مخلص پاکستانی چاہئے“ جب ووٹوں کی گنتی ہوئی تو ووٹ پر مہر کی بجائے یہ تحریر نکلی۔