ترکی میں الیکشن: انتخابی مہم ختم ہو گئی

اتوار 1 نومبر 2015 10:15

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2015ء)ترکی میں رواں برس کے دوران ہونے والے دوسرے عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم کی مدت ختم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق گزشتہ تیرہ برس سے برسر اقتدار جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی (AKP) کو اس بار پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہونے کے امکانات کم ہیں اور انتخابی نتائج جون میں ہونے والے الیکشن جیسے ہی ہو سکتے ہیں۔ جائزوں کے مطابق صدر رجب طیب ایردوآن کی سیاسی پارٹی کو 40 سے 43 فیصد کے درمیان ووٹ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ ترکی میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 54 ملین کے قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :