قرض اورسود کی ادائیگی ، پنجاب کو 2ارب 54 کروڑ روپے کا جھٹکا،پیپلز پارٹی کے دور میں ہونے والی خانہ شماری کی مد میں بھی 26 کروڑ 60 لاکھ روپے کاٹے گئے،فنانس ڈیپارٹمنٹ ذرائع

اتوار 1 نومبر 2015 09:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے پنجاب کے واجب الاداقرض اور اس کے سود کی مد میں 2ارب 54 کروڑ روپے پنجاب حکومت کے اکاونٹس سے کاٹ لئے ہیں۔

(جاری ہے)

فنانس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق26 کروڑ 60 لاکھ روپے پیپلز پارٹی کے دور میں ہونے والی خانہ شماری کی مد میں اس کے علاوہ کاٹے گئے ہیں۔ وفاقی فنانس ڈویژن کے مطابق پنجاب حکومت نے خانہ شماری کی بقایا جات کی ادائیگی کرنے سے انکار کر دیا تھا پنجاب حکومت نے فوج کے بغیر ہونے والی خانہ شماری پر اعتراض اٹھائے تھے۔ وفاقی حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل میں اس کیس کو لے جاکر فیصلہ کروانے کی کوشش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :